حمزہ پیش نہیں ہو رہا تو پھر عدالت وہاں پیش ہو جائے ۔۔۔؟؟ حمزہ شہباز کی عدم پیشی پر عدالت میں کیا واقعہ پیش آیا ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس پر سماعت کے دوران مسلم لیگ نون کے رہنما و پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کو پیش نہ کرنے پر جج نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔دورانِ سماعت عدالت نے افسر سے سوال کیا کہ حمزہ شہباز کو کیوں پیش نہیں کیا گیا؟

پولیس افسر نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو لانے کے لیے بکتر بند گاڑی بھیجی ہے، تاہم حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑی میں آنے سے انکار کر دیا ہے۔فاضل جج نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کو پیش کرنا پرزن والوں کی ذمے داری ہے،کیا عدالت قید خانے چلی جائے؟پولیس افسر نے جواب دیا کہ حمزہ شہباز کو کچھ دیر تک پیش کرتے ہیں، جس پر عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *