×

ایشیائی افراد کا ہسپتال داخل ہونے کے بعد مرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ،برطانوی تحقیق میں حیرت انگیز انکشاف

لندن(این نیوز)برطانیہ میں کی گئی ایک میڈیکل سائنس تحقیق میں کہا ہے برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریض داخل ہونے میں جنوبی ایشیا کہ جو افراد اسپتال میں داخل ہوتے ہیں ان کی مرنے کی چانس زیادہ ہو جاتی ہیں یہ واحد نسلی گروہ ہیں کہ جس کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد حالات زیادہ خراب ہوتے ہیں۔

اے اس کی ایک وجہ اور بھی ہے کیونکہ ان کی خون میں ذیابیطس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق بہت اہم ہے کیونکہ اس میں ان 10 میں سے چار ہسپتالوں کے اعداد و شمار لیے گئے ہیں جہاں کووڈ 19 مریضوں کا علاج ہو رہا ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ کام کی جگہوں پر لوگوں کی حفاظت کرنے اور اس بات کا فیصلہ کرنے کہ کسے ویکسین ملے گی، ان پالیسیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہوسکتی ہے۔اس تحقیق میں یونیورسٹیوں اور 260 ہسپتالوں سمیت، برطانیہ میں صحت عامہ کے 27 ادارے شامل تھے۔اس تحقیق میں صرف یہی بتایا گیا ہے کہ جب کسی کو ہسپتال میں داخل کرایا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے، لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ جنوبی ایشیائی افراد کے وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ کتنا ہے۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں