×

ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

لندن (ویب ڈیسک) ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی، الحمدللہ پاکستان کے ایک اور بچی نے بھی ملک کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔ اس نے ایک ایسا کارنامہ کردیا کہ جس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں اس کی دھوم مچی گئی۔ اگر پاکستان کا تعلیمی لیول دنیاوی سطح پردیکھے تو وہ بہت کم ہے لیکن ہمارے بچوں کی جو کارنامہ ہیں وہ انتہائی حیران کون ہیں۔

پاکستانی طالبہ ایشال عامر جس کی عمر تقریبا پندرہ سال ہے اس نے ریاضی کی شعبے میں بہترین کتاب لے کر تاریخ رقم کر دی۔ اس کی تحریر کردہ کتاب کا نام the mathematical evolution ہے۔ ایشل کی یہ کتاب ایمیزون پر فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مقبولیت بھی حاصل کی۔ ایشل کے والد عامر شہزاد نے کہا کہ میری بچی انتہائی ذہین اور سکول میں اول پوزیشن کے ریکارڈ بھی قائم کی ہے۔ جبکہ ریاضی کے مضمون میں بھی انہوں نے ریکارڈ مارکس حاصل کیے ہیں۔ایشل عامر کئی عالمی مقابلوں میں انعامات بھی حاصل کرتی رہی ہیں، اس موقع پر THE MATHEMATICAL EVOLUTION کی مصنفہ ایشل عامر نے کہا کہ وہ شروع سے ہی ریاضی کے مضمون سے لگاؤ رکھتی ہیں اور ان کی کتاب میں ریاضی سے لگاؤ رکھنے والے افراد کے لیے انتہائی اہم معلومات موجود ہیں۔ دنیا کی ترقی میں ریاضی کا کردار ہے ریاضی کی تاریخ اور مختلف ادوار میں ریاضی کے کردار کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں، اس کتاب میں پڑھنے والوں کو ریاضی کے شعبے کے کئی منفرد قوانین بھی پڑھنے کو ملیں گے جس سے ان کی ریاضی کے حوالے سے معلومات میں اضافہ ہوگا۔ایشل عامر کے مطابق ان کی کتاب میں موجود اہم معلومات کی بناء پر بین الاقوامی ادارے ایمیزون نے ان کی کتاب کی فروخت شروع کی جو تیزی سے فروخت کے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔اس حوالے سے پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے ایشل عامر کو اتنی کم عمر میں شاندار کتاب کی تصنیف پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشل عامر جیسے بچے پاکستانی قوم کا مستقبل اور قابل فخر اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ ایسے بچوں کی سرپرستی جاری رکھیں گے، رانا عابد حسین نے ایشل عامر کے لیے پاک جاپان بزنس کونسل کی جانب سے خصوصی نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ ایشل جیسی بچیاں اور بچے اور بھی ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا ہے۔ اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ایسے اور بھی بچے پیدا ہوگی جو اس ملک کا روشن نام کریں گی۔

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں