پیناڈول کی گولی سے لاکھوں لوگ کون سی خطرناک بیماری کا شکار ہو رہے ہیں

اسلام آباد (نیوز ڈسک) عام طور پر اگر گھر میں کسی کو تھوڑا سا بھی درد ہو تو ہم ان کو بلا ججک کہتے ہیں کہ جا کے پیناڈول کھا لو۔ اگر تھوڑا سا زیادہ درد ہو گولی ان سیڈ یعنی فلر بروفین کے استعمال کا کہتے ہیں۔ یہ گولی جگر کے ساتھ گردے اور معدے کو تباہ کر دیتی ہے۔ اور اس کے علاوہ بےانتہا محفوظ سمجھے جانے والے گولی

پیناڈول گولیوں سے لاکھوں لوگ جگر کے سُکڑنے والی بیماری کا شکار ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں۔اسی طرح پونسٹان، بروفین، ڈائکلو، وورین، بریکسین، فیلڈین وغیرہ دردوں کو کم کرنے والی گولیاں ہیں، لیکن ان ادویات کے فائدے کے ساتھ ساتھ بہت سے نقصانات بھی ہیں، ان کا زیادہ یا متواتر استعمال دِل، جگر اور گُردوں کیلئے بے حد نقصان دہ ہے۔اس کے علاوہ آج کل ہر کوئی بیفلام دھڑادھڑ استعمال کررہا ہے، اس کے بھی بہت نقصانات ہیں، بِلاضرورت اور کم تکلیف میں دردوں کی دوائیوں سے پرہیز کیا جائے۔ان تمام چیزوں کا آسان حل یہ ہے کہ دردوں اور بخار کی صورت میں اجوائن کو جوش دیکر پئیں۔اجوائن سے ہومیوپیتھک دوائی بیلاڈونا بنتی ہے جو بُخاروں کی مُجرب دوائی ہے۔اس کے علاوہ مقامی خودرو پودے شماکے کو پانی میں جوش دیکر پیاکریں۔اگر درد ہمیشہ رہے تو ادرک، لہسن، کالی مرچ کو سالن میں ڈبل، ٹرپل کرلیں۔کچی ہلدی کو جوش دے کر پیا کریں، اس کے علاوہ دردوں کیلئے سورنجانِ شیریں پیس کر دودھ سے لیا کریں۔انگریزی دوائیں مرض کو دباتی ہیں ٹھیک نہیں کرتی ہیں ان کے سائیڈ ایفیکٹس بہت زیادہ ہوتے ہیں، بہت سے اچھے ڈاکٹرز بھی ہیں جو دوائیوں کے سائیڈ ایفیکٹس کو سمجھتے ہوئے انہیں کور کرنے کیلئے ساتھ مزید دوائیں بھی دیتے ہیں،اب آپ پیناڈول کو ہی لے لیں، یہ کہا جاتا ہے کہ سردرد کی صورت میں دو گولیاں لیں، یہ ایک ہزار ملی گرام بنتی ہے جبکہ آپ کے سرکا درد بھاپ لینے سے

بھی ٹھیک ہو سکتا ہے، تھکاوٹ کی وجہ سے جسمانی درد ہوتا ہے اس کے لئے آپ خوب آرام کریں، خالی پیٹ ہونے کی صورت میں کوئی دوائی استعمال نہ کریں، اس کے علاوہ بچوں کو لگاتار کیل پول، پیڈرال یا بروفین شربت نہ پلائیں، اس کے علاوہ اگر آپ لوگوں نے نوٹ کیا ہو تو بچوں اور بڑوں میں زیادہ تربیماریاں اس کی ناک بند ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تھا ہمیں چاہئے کہ ان کو دوائیں اور گولیاں کھلانے کی بجائے ان کو باپ دیں۔ ان کوجوشاندہ یا توت سیاہ شربت پلائیں یا اگر گھر میں سبز قہوہ شہد اور ادرک ہے تو ان کو میلا کر ‏پھیلائے۔ چھوٹی سے تکلیف کے لیے ان نقصاندہ گولیوں کا استعمال نہ کرے تاکہ اپنے دل گردوں اور جگر کو تباہ ہونے سے بچائے۔ زیادہ تر کوشش کرے کے دیسی اور آسان نسخہ کو استعمال کریں اللہ ہم سب کی صحت کی حفاظت فرمائے آمین

Sharing is caring!

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *