لڈو سٹار کے ذریعے دوست بننے والا پاکستانی جوڑا شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں رہے اور مختلف طریقوں سے اپنے آپ کو مصروف رکھا،

ایسے میں لڈو سٹار پر دوستیاں بھی پروان چڑھتی رہیں، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایسی ہی ایک دوستی اب دوستی سے رشتے

میں تبدیل ہونے جا رہی ہے، جی ہاں یعنی جوڑے میں شادی ہونے جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ لاہورکے علاقہ اچھرہ کی رہائشی ہمنہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس فائنل ائیرکی طالبہ ہیں، جب یونیورسٹی بند ہوگئی

 توہمنہ کو تمام وقت گھر میں رہنا پڑتا تھا۔ اسی دوران اس نے موبائل فون پر لڈو اسٹارگیم کھیلنا شروع کی جس سے اس کو ایک مصروفیت مل گئی۔

 ہمنہ کے مطابق لڈو سٹار پر کھیلتے ہوئے اس کا رابطہ جہلم کے رہائشی سلمان سے ہوا جو جلد ہی دوستی اور پھرمحبت میں بدل گیا

 اوراب دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ ہمنہ کا کہنا ہے کہ جب وہ گیم کھیلتی تھیں اس دوران سلمان بھی آن لائن ہو جاتے،

چند دن وہ اکٹھے گیم کھیلتے رہے۔ پھرسلمان نے ہمنہ کو میسیج کیا لیکن ہمنہ نے چند دن بعد جواب دیا۔

ہمنہ کے مطابق پھر ہمارے مابین بات چیت کا سلسلہ شروع ہوااورایک دوسرے سے واٹس ایپ نمبر شیئر کئے گئے۔

 ہمنہ کا کہناہے کہ شادی کے چند ہفتوں بعد ہی سلمان نے شادی کی پیشکش کر دی،

 ہمنہ نے اسے گھر والوں کو بھیجنے کا کہا اور اس طرح ستمبر میں سلمان کے والدین رشتہ لے کر آ گئے،

 ہمنہ کا کہنا ہے کہ سلمان کا تعلق جہلم سے ہے، وہ تین بہن بھائی ہیں، سلمان خود گاڑیوں کی سیل، پرچیزکا کام کرتا ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *