چھ مہینے تک بھینس کی خدمت کرتے رہو

ایک دن ایک جٹ بابا بلھے شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس آیا-کہنے لگا دنیا داری زیادہ نہیں جانتا، عشق حقیقی سمجھنا ہے-

بابا جی نے کہا یہ بتاؤ کے دنیا میں سب سے زیادہ محبت کس سے کرتے ہو؟جواب دیا-

اپنی بھینس سے کرتا ہوں-بابا جی نے کہا-آج سے تمھارا سبق یہی ہے کہ اسے دیکھتے رہو، چھ مہینے تک-“بندہ خوش

ہوگیا-چھ مہینے کے بعد حاضر ہوا تو بابا جی نے پوچھا کہ “کون؟”اس نے کہا “جٹ”-بابا جی نے پھر حکم کیا کیا-

جاؤ اور چھ مہینے بعد آنا- جس دن وہ بابا جی کو ملنے آیا تودروازے سے سر ٹکرا کر واپس ہو جاتا اندر نہیں جا رہا تھا-بابا جی نے اس سے پوچھا-

“بھائی! اندر کیوں نہیں آتے؟”کہنے لگا-“بابا جی! اندر کیسے آؤں،

میرے دونوں سینگ اس دروازے میں پھنس جاتے ہیں-“بابا جی نے ہنستے ہوئے کہا-

“جاؤ! آج تمھارا سبق پورا ہوا-رانجھا رانجھا کر دی نی میں آپے رانجھا ہوئی.عشق حقیقی یہی ہے کہ اپنی ذات کی نفی ہو جائے-

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *