×

مالی خسارہ بڑھ گیا! پی آئی اے کا بڑے ملک کے لیے فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے مالی خسارے کے باعث جاپان کے لیے فضائی آپریشن معطل کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس اور پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کا معاملہ سامنا آنے کے بعد امریکہ اور یورپ کی فضائی آپریشن پر پابندی عائد کے باعث پی آئی اے کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق ترجمان پی آئی اے عبد اللہ حفیظ کا کہنا ہے کہ ‘پاکستان سے جاپان کے لیے براہ راست مسافروں کی تعداد انتہائی کم ہے

 جبکہ پی آئی اے براستہ چین جاپان کے لیے فلائٹس چلا رہی ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث چین کے لیے محدود پراوزیں چلائی جا رہی ہیں جس کے بعد جاپان کا فلائیٹ آپریشن بھی مالی خسارے کا باعث بند رہے گا ۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ چین کے لیے خصوصی اجازت نامے کے بعد پروازیں چلائی جا رہی ہیں

 جن کی تعداد انتہائی کم ہے اور ایسی صورت میں جاپان کے لیے فضائی آپریشن جاری رکھنا خسارے کا باعث بن رہا تھا ۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کی فضائی کمپنیوں کو کورونا وائرس کے باعث شدید مالی مسائل کا سامنا ہے

 تاہم پاکستان کی سرکاری فضائی کمپنی پی آئی اے پائلٹس کے مشکوک لائسنسز کا معاملے سامنے آنے کے بعد پابندیوں کا بھی شکار ہے۔

پی آئی اے پر برطانیہ سمیت یورپ اور امریکہ میں داخلے کی پابندی عائد ہے ۔ پی آئی اے اس وقت متبادل ذرائع سے برطانیہ کے لیے محدود پروازیں چلا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کی جانب سے محدود حج کے باعث پی آئی اے کو 12 ارب روپے کے خسارے کا سامنا رہا ہے ۔

جبکہ عمرے پر پابندی کے باعث تقریباً 15 ارب روپے سے زائد خسارہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 کورونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر پی آئی اے کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر مشرق وسطی میں فضائی آپریشن محدود ہونے کی وجہ سے 30 ارب روپے سے زائد خسارے کا خدشہ ہے ۔

 جبکہ سعودی عرب کی جانب سے عمرے کے لیے اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے نے محدود پروازیں چلانا شروع کردی ہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں