حفیظ سنٹر کا واقعہ : حادثہ یا سازش؟؟؟ اتنا نقصان آگ سے نہیں ہوا جتنا ۔۔۔۔ چند حقائق آپ کو حیران کر دیں گے

لاہور (ویب ڈیسک) شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے حفیظ سنٹر کو جلا ڈالا۔ ریسکیو کاموں کے دوران استعمال ہونے والے پانی نے پلازے کی متعدد دکانوں کو برباد کر دیا۔

آگ اور پانی کے کھیل نے حفیظ سنٹر کو کھنڈر میں تبدیل کر دیا۔ حفیظ سنٹر گلبرگ میں لگنے والی آگ نے

سینکڑوں گھروں کے چولہے بجھا دئیے۔ دکانداروں اور تاجروں نے الزام لگایا ہے کہ آگ سے 30 فیصد دکانیں راکھ ہوئیں

 تو ریسکیو کے دوران دکانوں کے شیشے ٹوٹے اور بہت سی دکانیں پانی کی وجہ سے برباد ہوگئیں۔

 تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گلبرگ کے علاقہ میں حفیظ سنٹر میں خوفناک آتشزدگی نے سب کچھ ملیا میٹ کردیا۔

 تاجر برادری کی زندگی بھر کی کمائی ان کی آنکھوں کے سامنے راکھ کا ڈھیر بن گئی۔

بے بس کاروباری افراد کچھ نہ کرپائے۔ آبدیدہ ہوکر ایک دوسرے کو دلاسے دیتے نظر آئے۔

دکانداروں اور تاجروں کے مطابق دوسری، تیسری اور چوتھی منزل پر آگ لگنے سے 300 کے قریب دکانیں جل کر راکھ بنیں لیکن بیسمنٹ اور گراؤنڈ فلور پر واقع دکانیں ریسکیو کے کام کے دوران پانی سے تباہ ہوئیں۔

دکانوں میں الیکٹرونکس کا سامان، لیپ ٹاپس اور موبائل فون موجود تھے۔ الیکٹرونکس کا سامان پانی بھرنے کی وجہ سے کباڑ بن گیا۔

 دوسری جانب ترجمان ریسکیو فاروق احمد کا دعویٰ ہے کہ اس کارروائی کے دوران 60 فیصد سے زائد پلازہ کو محفوظ بنایا۔ پانی اور فوم کا استعمال فائر فائٹنگ کے لیے ضروری ہے۔

شدت سے بھڑکنے والی آگ کو پانی کے بغیر بجھانا مشکل ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت ریسپانس کیا اور 25 لوگوں کو سنارکلز کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

 سی سی پی او لاہور محمد عمر شیخ نے بغیر پروٹوکول رات گئے حفیظ سنٹر، چیکنگ پوائنٹس اور ڈائیورشن پوائنٹس کا وزٹ کرکے سکیورٹی انتظامات اور کولنگ پروسیس کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن نے سکیورٹی انتظامات اور ریسکیو شفٹ انچارج نے کولنگ پروسیس پر بریفنگ بھی دی۔

 لاہور چیمبر نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر حفیظ سنٹر میں لوگوں کی جان و مال بچانے پر سپاہی انتظار علی کو اعزازی سند،

شیلڈ اور پچاس ہزار روپے کا چیک پیش کیا۔ سپاہی انتظار علی حفیظ سنٹر میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے جب جلتی آگ میں اپنی جان کی پروا کئے بغیر داخل ہوا تو وہاں لوگوں کو بحفا ظت باہر نکال لینے کے بعد خود جلتی آگ میں پھنس گیا لیکن ہمت،

ٹریننگ کی مدد سے اس نے اپنے آپ کو نہ صرف باہر نکالا بلکہ وہاں پھنسے مزید افراد کو بھی وہاں سے بحفاظت باہر نکال لایا۔

اس کی بہادری اور شجاعت کے پیش نظر صدر لاہور چیمبر میاں طارق مصباح،

سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چوہدری نے سپاہی انتظار علی کو انعام سے نوازا اور کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں اور پاکستان کے عوام کی خدمات کا سلسلہ اتنا طویل ہے

کہ جس کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی میں ہونے والے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ آگ لگنے سے دکانداروں کے اربوں کے نقصان پر افسوس ہے۔ حکومت تحقیقات کرائے اگر کوئی ذمہ دار ہے تو کارروائی کی جائے۔

حکومت متاثرہ دکانداروں کیلئے مالی امداد کا اعلان کرے۔ پیپلز پارٹی متاثرہ تاجروں کے ساتھ ہے انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *