سعودیہ جانے والے پاکستانی مسافر خوار ہونے لگے

سعودیہ جانے والے پاکستانی مسافر خوار ہونے لگے

پی آئی اے کی جانب سے آج اور گزشتہ روز بھی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں، حکام نے وجہ بھی بتا دی ہے

ریاض( اکتوبر2020ء) سعودی عرب کی جانب سے ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے کی اجازت دینے کے بعد پی آئی اے کی پروازوں کے ذریعے 50 ہزار سے زائد مسافروں کو سعودی مملکت پہنچایا جا چکا ہے

اور قومی ایئر لائن نے پروازوں کی تعداد میں بھی ضافے کا اعلان کر دیا ہے ،

تاہم سینکڑوں مسافروں کو اس وقت کوفت اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

جب انہیں پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کی اطلاع دی جاتی ہے۔

آئے روز پی آئی اے کی جانب سے سعودیہ کے لیے شیڈول پروازوں کی منسوخی کی جا رہی ہے حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا

 کہ اب سعودی عرب کے لیے ہفتہ وار 23 کی بجائے 40 پروازیں روانہ ہوں گی۔

اُردو نیوز کے مطابق گزشتہ روز منگل کو بھی اسلام آباد سے پانچ، لاہورسے دو اور کراچی سے چار پروازیں شیڈول تھیں تاہم ان میں سے صرف سوائے دو کے باقی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

 اسی طرح آج کے روز بھی تمام پروازیں منسوخ کی گئی ہیں ،صرف ایک پرواز کی روانگی متوقع ہے۔

اردو نیوز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بارے میں معلومات کے لیے پی آئی اے فلائٹ انکوائری سے رابطہ کیا تو بتایا گیا

کہ پروازیں آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ کی گئی ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب جانے اور وہاں سے واپسی کے لیے سیٹیں دستیاب ہیں

 تاہم فلائٹ انکوائری کے مطابق اس وقت معمول کی پروازوں میں سیٹیں دستیاب نہیں ہیں۔

پی آئی اے ٹریول کنسلٹنٹ کے مطابق ’اس کی وجہ یہ ہے

کہ کورونا کے درمیان منسوخ رہنے والی پروازوں کے مسافروں کو ترجیحی بنیادوں پر ٹکٹ فراہم کیے گئے ہیں

اس لیے اگلے ایک دو ہفتے تک کی تمام سیٹیں دستیاب نہیں تاہم خصوصی پروازوں میں بکنگ کے دن کے چار سے پانچ دن بعد سیٹیں دستیاب ہو رہی ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ خصوصی اور معمول کی پروازوں کے کرایوں میں کتنا فرق ہے

پی آئی اے ٹریول کنسلٹنٹ کا کہنا تھا کہ کرائے میں کچھ خاص فرق نہیں ہے،

 اس وقت اسلام آباد سے جدہ کی پرواز کا کرایہ 66 ہزار 660 روپے ہے۔‘

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *