گھسی پٹی محبت، رضوان نے سامعہ کو طلاق دے دی مگر

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’گھسی پٹی محبت‘ میں رضوان (وہاج علی) اور سامعہ (رمشا خان) نے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی ڈٰیجیٹل کا ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت کو مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے

جس کی وجہ سے سامعہ (رمشا خان)، رضوان (وہاج علی)، نور (ارجمند رحیم) کی شاندار اداکاری ہے۔

ڈرامے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب رضوان سامعہ سے پسند کی شادی کرنے کے چند دنوں بعد ہی اسے اپنے سے بڑی خاتون نور کے چکر میں اسے طلاق دے دی۔

رضوان نے ناصرف سامعہ کو طلاق دی بلکہ شادی کے موقع پر دیا جانے والا سونا چرا کر نور کو دے دیا جس کے پیسوں سے وہ بیوٹی پارلر کھولے گی۔

رضوان اپنے دوستوں کے ہمراہ میٹنگ میں بیٹھا ہوا تو اچانک میسج پڑھ کر میٹنگ چھوڑ کر امی کی

 طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کرکے وہاں سے چلا جاتا ہے اور سامعہ کو فون کرکے کھری کھری سنادیتا ہے۔

سامعہ بھی آنکھو میں آنسو لیے رضوان سے کہتی ہے کہ آگے بڑھنے کی کوشش ضرور کرو لیکن پیچھے رہنے والوں کو بھی یاد رکھو،

 میں اگر اب تمہارے ساتھ رہی تو خود سے جھوٹ بولتی رہوں گی اور تم سے بھی،

میں تو زندگی آسان کررہی ہوں تم مجھے چھوڑ دو اور اس کے پاس (نور) چلے جاؤ۔

سامعہ اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے طلاق کا مطالبہ کرتی ہے اور کہتی ہے کہ میں خلع لے لوں گی لیکن اب تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی اور یہ میرا آخری فیصلہ ہے۔

رضوان بھی سامعہ کی باتوں پر غصے میں سامعہ کو فون پر ہی طلاق دے دیتا ہے اور ساتھ ہی کہتا ہے

 کہ ’لو ہی گئی طلاق ایک ہی جھٹکے میں ہو گئے ہم الگ ایک دوسرے سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے۔

سامعہ کو طلاق دینے کے بعد رضوان نور کے پاس پہنچتا ہے تو یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا ہے

کہ وہ دوستوں کے ساتھ خوش گپیوں میں مصروف ہے، رضوان کو دیکھ کر نور کہتی ہے کہ میرے ساتھ چلو سکون سے بات کرتے ہیں۔

رضوان کے طلاق دینے کے بعد سامعہ اب کیا کرے گی، کیا نور اور رضوان دوسری شادی کرلیں گے

 یا رضوان کو طلاق کے بعد پچھتاوے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا؟

یہ سب کچھ جاننے کے لیے جمعرات کی رات 8 بجے دیکھتے رہیے ڈرامہ سیریل گھسی پٹی محبت دیکھنا نہ بھولیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *