پاکستانی ایئر ہوسٹس نے مسافر کی گمشدہ بڑی رقم واپس کرکے مثال قائم کردی

کراچی: پی آئی اے کی فضائی میزبان نے مسافر کو لاکھوں روپے

مالیت کی غیر ملکی کرنسی واپس کرتے ہوئے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کردی۔

ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 214 کے ذریعے دبئی سے کراچی آنے والامسافر جہاز سے

 اترتے وقت اپنے 21 ہزار 3 سو 85 اماراتی درہم اپنی نشست پر بھول گیا تھا۔

جہاز خالی ہونے پر ائیر ہوسٹس بشریٰ سلیم کو مسافر کی رقم اس کی نشست پر پڑی ملی۔

ائرہوسٹس بشریٰ سلیم نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام رقم ویجلینس سیکیورٹی عملے کے حوالے کردی۔

پی آئی اے انتظامیہ نے مسافر سے رابطہ کرکے گمشدہ رقم واپس لوٹادی۔

ایمانداری کا مظاہرہ کرنے والی ایئرہوسٹس کو سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے فون کیا آور ایمانداری پر شاباش دی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *