وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی بیٹھک آج ہوگی،

 جس میں امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ2020 کی منظوری دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،

جس میں وفاقی کابینہ ملکی و سیاسی صورتحال سمیت 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ کواسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی جبکہ امپورٹ ایکسپورٹ بینک آف پاکستان ایکٹ2020 ،

پی آئی اے بورڈ کے لیے ڈائریکٹرز کی نامزدگی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے بورڈآف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس میں کابینہ کو اسلام آباد میں تجاوزات ہٹانے سے متعلق بریفنگ دی جائے گی

 جبکہ سیلاب متاثرہ افریقی ملک نائجر کے لیے امدادی سامان بھیجنے پر غور ہوگا۔

ایجنڈے میں نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی کا معاملہ شامل ہیں

 جبکہ سرکاری اداروں کے سربراہان کو ایڈیشنل چارج دینے کے معاملے پر غور ہوگا۔

وفاقی کابینہ سی ڈی اے کے بجٹ تخمینہ 2020-21کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی،

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

گذشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چینی کی قیمتیں بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا تھا

 کریک ڈاون فعال انداز میں ہوگا اور ذخیرہ اندوزوں پرہاتھ ڈالا جائے گا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *