پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو حقوق دلوائیں گے، شاہد خاقان عباسی پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو حقوق دلوائیں گے، شاہد

اسلام آباد: (12 اکتوبر 2020) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے

 کہ ملک سے مسائل کا خاتمہ صرف حقیقی جمہوریت میں ہی ممکن ہے۔

عمران خان کی بات نہیں کر رہے، ہمیں نظام کو بدلنا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم تو ملک چلتا ہوا چھوڑ کر گئے تھے۔

 اگر عوام کی منتخب حکومت ہوگی تو معاملات خوش اسلوبی سے حل ہوں گے۔

 آج آٹے اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ہم پی ڈی ایم کے ذریعے عوام کو حقوق دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی شہ رگ ہے۔ کراچی میں امن ہوگا تو ملک میں امن ہوگا۔ کراچی ہر شخص کو کھلے دل سے قبول کرتا ہے۔

نواز شریف کے دور حکومت میں اس شہر میں امن قائم ہوا۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ اکیس سال پہلے آج کے دن جمہوریت پر شب خون مارا گیا تھا۔

ملکی مسائل کا حل صرف حقیقی جمہوریت میں ہی ممکن ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *