معاملہ شیخ رشید کو ’ شاملِ تفتیش‘ کرنے تک جاپہنچا

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو مولانا عادل ق ت ل کیس میں شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیان کے ایک افسوسناک واقعہ ہوا ، جس میں پاکستان ایک عظیم

عالمِ دین سے محروم ہوگیا، اس لیے ان کو اس کیس میں شامل تفتیش کیا جائے ، شیخ رشید نےکہا اپوزیشن کے جلسوں میں کورونا بڑھ سکتاہے

 اور افسوسناک حادثات پپیش آسکتے ہیں، مولانا عادل کے بیٹے نے سیکیورٹی سے متعلق بات کی تھی ،

 تسلیم کرتاہوں مولانا عادل کو بروقت سیکیورٹی نہیں دی گئی ،

 سیاسی اور مذہبی رہنماوَں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا اختیار حکومت کے پاس ہونا چاہیے ،

 ایک اورمذہبی رہنما کو 8 ماہ کی جدوجہد کے بعد سیکیورٹی دلوائی،

کیوں کہ سیکیورٹی دینے سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ رکاوٹ تھا ۔

پریس کانفرنس میں سعید غنی نے کہا کہ سیکیورٹی دینے کے لیے عدالتی حکم پرکمیٹی بنائی گئی ،

 ایک ادارےکا شخص کہتا کہ سیکیورٹی ملنی چاہیے دوسرا کہتا ہے نہیں ملنی چاہیے ،

 سیکیورٹی اسسٹمنٹ کمیٹی میں مختلف اداروں کے لوگ شامل ہیں ،

 کمیٹی نہ ہوتی تو ایک گھنٹے میں مولانا عادل کو سیکیورٹی فراہم کر دیتے ۔

واضح رہے کہ ہفتے کی شام کو کراچی میں موٹرسائیکل سواروں کی فا_ئر_نگ سے مولانا عادل اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے ،

مولانا عادل شاہ فیصل کالونی میں ڈبل کیبن گاڑی میں جارہے تھے کہ گاڑی پر فا_ئر_نگ کردی گئی ،

واقعے کے بعد ریسکیو والوں نے مولانا عادل اور ان کے زخمی ڈرائیور کو ہسپتال منتقل کیا ،

 مولانا عادل بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ مولانا عادل کو گردن اور پیٹ میں گو_لیا_ں لگیں،

جن کی وجہ سے مولانا عادل ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوچکے تھے ،

جب کہ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،

جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ،

پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے 5 خول ملے ہیں، مولانا عادل وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کے مرکزی عہدیدار بھی تھے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *