بغاوت کے مقدمات کا معاملہ جلد حل ہوجائے گا، وفاقی وزیر داخلہ

لاہور: وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئرریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ بغاوت کے مقدمات کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔

ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ بریگیڈیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے کہا کوئی بھی

 پاکستانی اپنی فوج کہ خلاف جلسے جلوس نہیں نکالتا۔بغاوت کہ مقدمے کی کسی نے حوصلہ افزائی نہیں کی یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سمیت کسی حکومتی عہدیدار نے بغاوت کے

مقدمات درج کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی ۔جلسے ہوتے رہتے ہیں

 لیکن کوئی بھی پاکستانی اپنی فوج کہ خلاف کسی جلسے یا جلوس نہیں نکالتا۔

وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ کیا اپوزیشن مہنگائی کہ خلاف جلسے کرنے جا رہی ہے؟

اس تحریک کا عدلیہ بحالی تحریک سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔

جنہوں نے 35 سال حکومت کی انہی پر کیسز بنیں گے۔ پی ٹی ٹی آئی کی بات تو بعد میں ہو گی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *