لوگوں کی وجہ سے محنت برباد ہوگئی

ایک دن میں 1 کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل نہیں کیا کچھ لوگوں کی وجہ سے محنت برباد ہوگئی، ٹک ٹاک کو غیر اخلا-قی ویڈیوز کی روک تھام کیلئے ضابطہ طے کرنا چاہیے،

 ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد پاکستان کی سب سے مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کا ردعمل

لاہور( 09 اکتوبر2020ء) جنت مرزا نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی ختم ہو جاتی ہے

 تو ٹک ٹاک کو ویڈیوز اپلوڈ کرنے کا کوئی ضابطہ طے کرنا چاہیے۔

 تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کا کہنا ہے

کہ میں نے ایک دن میں 10 ملین فالورز کا اعزاز حاصل نہیں کیا تھا، اس کے لیے محنت لگی تھی جو کہ چند لوگوں کی وجہ سے ضائع ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کو کچھ ضابطے طے کرنے چاہییں جن کے تحت ویڈیوز اپلوڈ ہوں اور کسی کو ایپ پر پابندی نہ لگانی پڑے۔

ایسی پابندی سے اصلی ٹیلنٹ متاثر ہوتا ہے۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ٹک ٹاک سٹار نے کہا کہ فیس بک،

انسٹاگرام وغیرہ جیسے پلیٹ فارمز نے ویڈیو اپلوڈ کر کے اسے ریویو کرنے کا ایک مکمل سیٹ اپ بنایا ہوا ہے،

 جس کی وجہ سے ان پلیٹ فارمز پر غیر اخل-اقی ویڈیوز اپلوڈ نہیں ہوتی ہیں۔

انہوں نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت ٹک ٹاک کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کرتی ہے

 تو ٹک ٹاک انتظامیہ کو چاہیے کہ ویڈیوز اپلوڈنگ کے حوالے سے کوئی ضابطہ طے کیا جائے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے آج ہی ٹک ٹاک ایپلیکیشن پر 10 ملین فالورز حاصل کر کے ٹک ٹاک پر سب سے مشہور پاکستانی بن گئی تھیں۔

 اس کے علاوہ جنت مرزا نے انسٹاگرام پر بھی 1 ملین فالورز حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک بین کے ٹرینڈ کے ساتھ جنت مرزا کے نام سے بھی ٹرینڈ چل رہا ہے

جس میں ان کے مداح ان سے اظہار افسوس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی اے نے ملک بھر میں ٹک ٹاک اپلیکیشن بلاک کردی۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کے شوقین افراد کے لیے بری خبر سامنے آئی ہے۔پاکستان میں ٹک ٹاک ایپ کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا عمل درآمد آج سے ہو گا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *