نئی نسل یہ کتاب ضرور پڑھےارطغرل ڈرامہ دکھانے کے بعد عمران خان نے نوجوانوں کیلئے کتاب بھی تجویز کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے انسٹاگرام پر محبت کےچالیس اصول(Forty rules of love) کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے

 

 

 

 

کہ”میں اس اکتوبر میں اپنےنوجوانوں کو ایلف شفق کی تحریر کردہ ناول محبت کے چالیس اصول پڑھنے کی تجویز کرتا ہوں۔

 

 

 

 

یہ کتاب روحانی محبت،صوفی ازم ،رومی اور ان کے مرشد شمس تبریز کے بارے میں ہے

 

 

 

 

 

کچھ سال پہلے میں نے یہ کتاب پڑھی تھی اور وہ اسے پڑھ کر بہت متاثر ہوئے۔

 

 

 

 

یادرہےکہ فورٹی رولزآف لو(Forty rules of love) ترکی اور انگریزی کی مشہور ناول نگار ایلف شفق کی ایک بہترین تخلیق ہے

 

 

 

 

جس میں انہوں نے مولانا جلال الدین رومی اور شمس تبریز کی دوستی اور تصوف کوبیان کیا ہے۔

 

 

 

اس ناول میں انہوں نے 8 سو سال قدیم رومی و شمس کی محبت کو اکیسویں صدی کے ایک کردار کے ذریعےنہایت دلچسپ انداز میں تحریر کیا ۔

 

 

 

 

یاد رہے کہ اس سے قبل ان کی ہی ہدایت پر پی ٹی وی پر ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل دکھایا جارہاہے ۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *