وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سرکاری تصاویر جاری کردی گئیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سرکاری تصاویر جاری ،وزیراعظم آفس کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان کی ایک اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دو تصاویر جاری کی گئیں۔

 یادرہے کہ وزیراعظم کی اہلیہ ہمیشہ پردے میں دکھائی دیں۔ان کی زیادہ تصاویر بھی موجودنہیں لیکن وزیراعظم کےہمراہ دورہ سعودی عرب کے وقع پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی تھیں۔

 اور لاہور میں فلاحی اداروں کے دوروں کےموقع پر بنائی گئی کچھ تصاویر بھی میڈیا کے پاس موجود ہیں یا پھر ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران سے سکرین شاٹس بطور فوٹوا ستعمال کیے جاتے ہیں۔

 لیکن اب سرکاری طور پر تصاویر جاری کردی گئیں۔یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کچھ عقیدت مند یہ بھی مانتے ہیں۔

 کہ وہ روحانی طاقتیں رکھتی ہے۔بشریٰ بی بی اسلامی قوانین سختی سے قوانین پرعمل پیراہیں،

وکی پیڈیا کے مطابق جب بھی عمران خان مشکلات میں ہوتے تو بشریٰ سے روحانی معاملات میں مشورہ لے لیتے تھے،

عمران اور بشریٰ پہلی بار لودھراں میں 2015 کے ضمنی انتخابات سے پہلے ملے تھے۔ عمران خان اپنے امیدوار جہانگیر ترین کی جیت پر بہت خوش ہوئے تھے،

 اس جیت کی پیشین گوئی بشری بی بی پہلے ہی کر چکی تھیں، اب عمران خان باقاعدہ طور پر رہنمائی کےلیے ان سے مشورہ لینے لگے تھے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *