سنی کی نئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا۔

سنی کی نئی تصویر نے سب کو حیران کر دیا۔

ممبئی ( ماننیٹرنگ ڈیسک ) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیو ن نے ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی مارول کامکس سے بھارتی سپر ہیرو فلم بنانے کی درخواست کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ،

جس میں انہوں نے مارول کامکس کی شرٹ اور گلاسز پہنی ہوئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سنی لیو ن نے ہالی وڈ پروڈکشن کمپنی مارول کامکس سے بھارتی سپر ہیرو فلم بنانے کی درخواست کرتے ہوئے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔

جس میں انہوں نے مارول کامکس کی شرٹ اور گلاسز پہنی ہوئی ہیں ،

 ان کا کہنا ہے کہ روسو برادز اگر آپ بھارتی سپر ہیرو فلم بنانے کا فیصلہ کرتے ہیں تو میں اس کے لئے تیار ہوں۔

 ، سنی لیو ن کا اصل نام کرنجیت کور ہے اور تعلق سکھ خاندان سے ہے تاہم فلمی دنیا میں وہ سنی لیو ن کے نام سے جانی جاتی ہیں ،

 تاہم گزشتہ روز ہی پروڈیوسر بھارت پٹیل نے سنی لیون پر5 لاکھ روپے نا لوٹا نے کا الزام لگایا ہے جو انہوں نے سنی کو 2015 میں اپنی فلم ’’پٹیل کی پنجابی شادی‘‘

میں ڈانس نمبرکرنے کے لیے دئیے تھے ،پٹیل کا کہنا ہے کہ سنی کو ڈانس نمبر کرنے کے لیے مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے دئیے جانے تھے ۔

جس میں سے 5 لاکھ انہیں معاہدے پر دستخط کرتے وقت دئیے گئے تھے۔

 اور باقی کی رقم پروموشن اور گانے کی ریہرسل کے دوران دی جانی تھی ، تاہم جب گانے کی شوٹنگ شروع ہوئی تھی۔

تو سنی نے شوٹنگ میں حصہ لینے کے بجائے پروڈکشن ٹیم کے فون سننے ہی چھوڑ دئیے ،

 دوسری جانب اداکارہ سنی لیون نے خود پرلگے غبن کے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا تھا ،

کہ انہیں کسی کے پیسے نہیں لوٹا نے ہیں ، یہ سب جھوٹ اورمن گھڑت ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *