افغانیوں کیلیے نئی ویزا پالیسی، ارسا کے وفاق و پنجاب کے نمائندوں کو ہٹانے کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک، پاکستان اور برطانیہ کے مابین پروازوں کے اجراء، افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی، ارسا کے وفاقی اور پنجاب کے ممبرز کو ہٹانے کی منظوری دے دی۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔

 کابینہ کو بتایا گیا کہ کل سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی اور تین کروڑ بچوں کا اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ بحال ہو جائے گا۔

برطانوی ایئرلائن، افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی منظور

وفاقی کابینہ نے برطانوی ائیرلائن ورجن اٹلانٹک، پاکستان اور برطانیہ کے مابین پروازوں کے اجراء، افغان شہریوں کے لیے نئی ویزا پالیسی کی منظوری دے دی۔

 حکومت کا نواز شریف کو واپس لانے کیلئے برطانیہ کو دوبارہ خط لکھنے کا فیصلہ

ارسا کے وفاقی اور پنجاب کے ممبران کو ہٹانے کی منظوری

کابینہ کو ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کے معاملے میں ہونے والی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔

 کابینہ نے رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ارسا کے وفاقی اور پنجاب کے ممبران کو ہٹانے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت دی .

کہ ان کی جگہ قابل اور تجربہ کار ممبر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے اور ارسا کا پر فارمنس آڈٹ کرا یاجائے۔

رواں برس گردشی قرضوں میں 300 ارب کی کمی

اجلاس کو توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات خصوصاً گردشی قرضوں میں کمی لانے پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا.

 کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں سال 2020ء میں 853 ارب روپے گردشی قرضے میں تین سو ارب روپے سے زائد کی کمی آئی ہے اور اس سال گردشی قرضے کا تخمینہ 538 ارب روپے لگایا جا رہا ہے۔

شعبۂ توانائی میں اصلاحات سے 620 ارب کا فائدہ ہوگا

کابینہ کو بتایا گیا کہ مختلف اقدامات جن میں آئی پی پیز کے ساتھ بات چیت، ریٹرن آن ایکویٹی کو ریشنلائز کرنے،

 کم کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے پاور پلانٹس کو بند کرنے، سبسڈی کے نظام کی بہتری اور دیگر اقدامات کے نتیجے میں تقریبا ً 620 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

 اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹرانسمیشن اورتقسیم کی مد میں نقصانات میں مسلسل کمی لائی جا رہی ہے۔

اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کی منظوری

دریں اثنا کابینہ نے محترمہ آمنہ بی بی کو بطور اینالسٹ فار بائی لاجیکل ڈرگز تعینات کرنے،

پاکستان میڈیکل کمیشن ایکٹ 2020ء کے تحت ڈاکٹر ارشد نقی کو میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا صدر اور علی رضا کی بطور کی تعیناتی.

 جبکہ سید حسین عابدی کو چئیرمین پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹرئیل ریسرچ اسلام آباد تعینات کرنے کی منظوری دی۔

گندم درآمد پر پری شپمنٹ انسپیکشن کی منظوری

کابینہ نے ٹی سی پی کی جانب سے درآمد کی جانے والی گندم کے حوالے سے پری شپمنٹ ایجنسیوں کو پری شپمنٹ انسپیکشن کی ون ٹائم منظوری بھی دی۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *