بے شک : یہ کتاب ہم نے اتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں. کویت میں بھارتی شخص کی قرآن مجید کی شان میں گستاخی، پھر کیا ہوا؟ ایمان تازہ کر دینےوالی خبر

کویت(ویب ڈیسک) قرآن کریم اللہ کی جانب سے نازل کی گئی آخری الہامی کتاب ہے، جو رہنمائی اور ہدایت کا سرچشمہ ہے۔

 دُنیا بھر کے مسلمان اس مقدس کتاب کی حفاظت کے لیے اپنی جان بھی قربان کرنے کو تیار رہتے ہیں۔

 تاہم کچھ بدبختوں کی جانب سے اس متبرک کتاب کی توہین کے کئی واقعات

پیش آ رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ خلیجی ریاست کویت میں پیش آیا ہے جہاں ایک بھارتی شخص نے قرآن مجید کے بارے میں انتہائی گستاخانہ کلمات بولے۔

جس پر سڑک پر موجود چار کویتی نوجوانوں نے مشتعل ہو کر یہ ناپاک جسارت کرنے والے بھارتی شخص کی marپیٹ کر کے اسے لہولہان کر ڈالا۔

 کویتی اخبار الوطن کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں کویت کے روایتی سفید لباس پہنے چار نوجوان ایک بھارتی نوجوان کی مار پیٹ کر رہے ہیں ۔

ان نوجوانوں نے بتایا کہ یہ بھارتی شہری قرآن مجید کے بارے میں انتہائی بُرے الفاظ استعمال کر رہا تھا۔

جو وہ برداشت نہیں کر پائے۔ اس لیے اس شخص کو اس کی گھناؤنی حرکت پر مزہ چکھانے کی خاطر مار پیٹ کر رہے ہیں۔

 ہم اس شخص کو معاف نہیں کریں گے۔ جبکہ وہاں موجود ایک اور شخص کی بھی ویڈیو میں آواز سُنائی دی۔

جس نے بتایا کہ اس شخص نے اس کے سامنے قرآن مجید کے بارے میں قابلِ اعتراض الفاظ بولے ہیں۔

گستاخی کے مرتکب بھارتی نے ایک موقع پر خود کو چھُڑوا کر فرار ہونے کی بھی کوشش کی جو کویتی نوجوانوں نے ناکام بنا دی۔

سوشل میڈیا پر اس واقعے پر لوگوں میں بہت اشتعا ل پایا جاتا ہے۔ زیادہ تر لوگوں نے نوجوانوں کی جانب سے بدبخت بھارتی کو ناپاک جسارت پر mar پیٹ کرنے کی حمایت کی ہے.

 جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ کسی بھی جُرم پر سزا دینا قانون کا کام ہے۔ ان نوجوانوں کو قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *