بریکنگ نیوز:جب آئے گا عمران،بنے گا نیا پاکستان۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کااپنی اورصدر مملکت کی تنخواہ کے حوالے سے بڑا اعلان، پوری قوم اپنے کپتان پر فخر کرنے لگی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپنی اور صدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دیتے ہوئے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک اور تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے

بطوروزیراعظم اپنی اورصدر پاکستان کی مراعات کم کرنے کا بل لانے کی منظوری دے دی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ ہوا ،

 جس میں وزیراعظم نے مراعات میں کمی کا قانون پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرکاری خرچ پر وی آئی پی اخراجات کا کلچر ختم کریں۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانون سازی پر کام تیز کر دیا ہے ،

بابر اعوان کا کہنا ہے کہ سربراہان مملکت کی مراعات میں کمی کابل جلدپارلیمنٹ میں پیش کریں گے ، انتخابی منشور سمیت عوام سے کفایت شعاری کا وعدہ پورا ہوگا۔

ڈاکٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ بل کے ذریعے سربراہان مملکت کے کئی شہروں میں کیمپ آفسز ڈکلیئر کرنےکی شق کا خاتمہ ہوگا،

صدر اور وزیراعظم صرف ایک سرکاری رہائش گاہ رکھ سکیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سربراہان نےایک سےزائد رہائشگاہوں کوکیمپ آفسز کا درجہ دیا،

سیکیورٹی، ملازمین، کھانے پینے، انٹرنیٹ،ٹیلی فون مد میں کروڑوں خرچ ہوئے۔دوسری جانب سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے،

صدر اور وزرائے اعظم نے شاہانہ طرز زندگی کیلئے سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کیا۔ سابقہ ادوار میں صدر اور وزرائےاعظم کی مراعات سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے ،

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نےریکارڈ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا۔ جس میں بتایا گیا کہ صدر، وزرائےاعظم نے شاہانہ طرز زندگی کیلئےسرکاری خزانےکابےدریغ استعمال کیا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *