میں عمران خان کیساتھ ہوں۔ شاہد آفریدی نے کس بات پر وزیراعظم کی حمایت کر دی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازسابق کپتان اورآل راﺅنڈرشاہد خان آفریدی نے بھی نئے ڈومیسٹک سسٹم کی حمایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ کسی بھی سسٹم کی افادیت کے سامنے آنے میں 2 سے 3 سال کا عرصہ لگتا ہے.

لہٰذا نئے ڈومیسٹک سسٹم کے نتائج کیلئے بھی اس کو وقت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داری ملنے کے حوالے سے میرا پی سی بی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی مجھے بورڈ کی جانب سے کسی عہدے کی پیشکش ہوئی ہے،

..میں سماجی کاموں میں بہت مصروف ہوں اور میرے پاس بورڈ میں ذمہ داری ادا کرنے کا وقت نہیں ہے۔

سابق کپتان نے کہا کہ جارحانہ کرکٹ میں ہی ہماری کامیابی ہے، ڈیپارٹمنٹ سے زائدالعمر کرکٹر ہی فارغ ہوئے ہیں،

موجودہ ڈومیسٹک سسٹم میں 290 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے،پی سی بی کے سی ای او وسیم خان کام کریں گے تو ان کو پیار بھی ملے گا،

 وسیم خان انگلینڈ سے آئے ہیں اور لوگوں نے ان سےتوقعات وابستہ کرلی ہیں لہٰذا وسیم خان کو سچا پیار پانے کیلئے ڈلیور بھی کرنا ہوگا۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ انٹرنیشنل کرکٹ دلیروں کا کھیل ہے، ہمارے کھلاڑیوں کو بہتر نتائج کیلئے دلیر بننا ہو گا، کرکٹ میں جارحانہ انداز ہی کامیابی دلواتا ہے،

 ٹی20کی طرز کی کرکٹ میں اٹیک کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے اس کے بغیر ممکن نہیں ہوتا کہ کامیابی ملے، اگر جاوید آفریدی کو صرف کرکٹ کےفروغ پر صدارتی ایوارڈ ملا ہے تو یہ درست نہیں پھر تمام فرنچائزر کوصدارتی ایوارڈ ملنا چاہیے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *