فیصلہ ہوگیا!نتیجہ جو بھی ہو کپتان پیچھے نہیں ہٹے گا۔! عمران خان کا چوہدری نثار کو ٹیلی فون

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے اپنی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک میں اپنی 50 سالہ سیاست کے۔

 متعدد اہم واقعات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ طاہرالقادری اورعمران خان کی لندن ملاقات میں معاملات طے پائے تھے۔ آزادی مارچ

گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا، عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید کی352 صفحات کی کتاب میں 31 تصاویر اور 12 ابواب شامل ہیں۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے۔

 دور حکومت میں دھرنوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے انکشاف کیاکہ دھرنے سے متعلق طاہر القادری اور عمران خان کے درمیان لندن میں معاملات طے پائے تھے،

 آزادی مارچ پر گوجرانوالہ میں حملہ ہوا تو عمران خان نے کنٹینر سے چوہدری نثار کو فون کیا،

 عمران خان اپنی تحریک طاہرالقادری کی تحریک سے الگ اور منفرد رکھنا چاہتے تھے۔انہوں نے کہاکہ 34ارکان تحریک انصاف نے اسمبلی سے استعفیٰ دیا تو سیاسی زلزلہ آگیا،

 قومی اسمبلی اور ٹی وی اسٹیشن جانے کا فیصلہ کنٹینر میں ہوا، جس سے جاوید ہاشمی متفق نہیں تھے تاہم عمران خان ہر حالت میں نواز حکومت گرانا چاہتے تھے۔

عمران خان نے انگلی اٹھانے کا اشارہ کیا تو میں نے آئندہ ایسے اشارے نہ کرنے کا مشورہ دیا۔

شیخ رشید نے لکھا کہ عمران خان جو فیصلہ کر لیں پھر وہ نتائج کی پرواہ کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹتے،

 دھرنے میں عمران خان نے چینی سفیر کو پیغام بھیجا کہ چینی صدر پاکستان آئیں تو وہ راستہ کلیئر دیں گے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *