رابی پیرزادہ نے قرآن مجید کا مکمل پارہ ہاتھ سے خوش نما تحریر کی ویڈیو جاری کر دی۔

شوبز سے کنارہ کشی کرکے دین کی راہ پر چلنے والی رابی پیرزادہ ان دنوں کیلی گرافی پرتوجہ مرکوز کیے ہوئی ہیں ۔

یہاں تک کہ انہوں نے انتھک محنت کے بعد قرآن پاک کا پہلا پارہ بھی خوشخطی کے ساتھ ہاتھ سے لکھ دیا۔

اسے بغیر کسی وقفے کےآن لائن لکھا گیا ہے جس کی رابی پیرزادہ نے ویڈیو جاری کردی ہے۔

رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پر کہا کہ ’’ میں نے پہلا پارہ اللہ کے کرم سے مکمل کرلیا ہے،

ہوسکے تو میری محنت کو دیکھیں اور شیئر کریںجاری کردہ ویڈیو میں انہیں مہارت اور خوبصورتی کے ساتھ پہلا پارہ لکھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

 اس حوالے سے انہوں نے نام لیے بغیر کچھ لوگوں پر تنقید بھی کی۔رابی پیرزادہ نے لکھاکہ مسئلہ مجھ سے نہیں بلکہ قرآنِ پاک لکھنے سے ہے۔

 کیوں کہ چند روز قبل میرے پیسے الفلاح بینک سے چوری ہوگئے توسارا سوشل میڈیا خبریں لگانے لگا اور پوری دنیا میں پہلی بار میں آن لائن قرآن لکھ رہی ہوں لیکن کسی نے یہ خبر شیئر نہیں کی،

 پھر لوگ کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں، فرق صرف اتنا ہے قرآن لکھتے ہوئے میرا چہرہ نہیں ہاتھ نظر آتے ہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *