پاکستانیوں کی پسندیدہ اسرا بلجک المعروف حلیمہ سلطان بھی پاکستان کو پیاری ہو گئیں۔ چند حیران کن حقائق

لاہور (ویب ڈیسک) ترک اداکارہ اسراء بیلجک جب شوٹ پر نہیں ہوتی تو کیا کرتی ہیں، اس حوالے سے انھوں نے مداحوں کو ایک پیغام کے ذریعے بتادیا۔

ڈراما سیریز ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اسراء نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ پیغام دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی

اسٹوری پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا۔اپنی اس اسٹوری پر ہی انھوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ فارغ اوقات میں کیا کرتی ہیں۔

دیگر افراد کی طرح وہ بھی کتابیں پڑھنے کی شوقین ہیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اسراء بیلجک نے کتاب کے سرورق کی تصویر بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستانی کھانے نوش کر رہی تھیں،

اس دوران انھوں نے بتایا کہ چکن بریانی ان کا پسندیدہ کھانا ہے۔

اپنی اس ویڈیو میں وہ کہتی ہیں کہ ’میں ایسرا، آج میں بہترین پاکستانی کھانے نوش کرنے جارہی ہوں تاکہ میں اپنی نمبر ایک ڈش کا انتخاب کر سکوں۔

اسی ویڈیو کے اختتام پر ایسرا نے کہا کہ ’میں نے تمام کھانے کھائے ہیں، اور بغیر کسی شک کے چکن بریانی سب سے بہترین ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *