کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟ شاہد آفریدی بھی صورتحال پر برس پڑے

کراچی(این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

کہ کیا یہ ہمارا قصور ہے کہ رہنے کے لئے اس شہر کا انتخاب کیا، یہاں ٹیکس دیتے ہیں لیکن بدلے میں

انتظامیہ کون سی ذمہ داری پوری کرتی ہے۔ کراچی کو کچراچی بنانے والوں کے گریبان پر ہاتھ کون ڈالے گا؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہد آفریدی نے پیغام میں لکھا کہ ہم نے بھی اپنے بچپن میں اس شہر کو ایسے ہی تباہ ہوتے دیکھا تھا اور شرم آتی ہے ۔

کہ اب ہمارے بچے بھی اس کی بربادی کے گواہ ہیں۔ سیاسی وابستگیوں سے قطع نظر ملک کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر انتظامیہ کی سب سے بڑی ناکامی ثابت ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کے حالات پر اب چپ رہنا مجرمانہ خاموشی ہے، دل خون کے آنسو روتا ہے۔ صبح سے لائٹ نہیں، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،

گلیاں پانی سے بھر گئیں، لوگ ڈوب رہے ہیں، گٹر ابل رہے ہیں اور کچرا بستیاں نگل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوکل، صوبائی اور وفاقی حکومتیں مکمل ناکام ہو چکی ہیں۔

شاہد آفریدی نے شہر کے مختلف علاقوں کی تصاویر بھی شیئر کیں جہاں صورتحال انتہائی خراب ہے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *