کنول آفتاب کو بدنام کرنے والے شمشیر بھٹی کا جھوٹ بے نقاب

معروف ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کے شوہر ہونے کا دعویدار شمشیر بھٹی کے وکیل فہیم ملک نے سارے معاملے کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

وکیل فہیم ملک کا کہنا ہے کہ شمشیر بھٹی جھوٹ بول رہا ہے۔ اس کا نکاح کنول آفتاب کے ساتھ نہیں ہوا تھا بلکہ دبئی میں رہنے والی لڑکی سے ہوا تھا جس کا نام بھی کنول تھا اور شمشیر بھٹی وہ نکاح نامہ اپنے ساتھ لے کر آیا تھا۔

خیال رہے کہ شمشیر بھٹی نامی شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ معروف ٹک ٹاک اسٹار کنول آفتاب کے ساتھ 2017 میں اس کا نکاح ہوا تھا لیکن اب وہ اسے قبول نہیں کررہیں۔

ٹک ٹاکر شمشیر بھٹی لاہور کے رہائشی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ وہ کنول آفتاب کیخلاف قانونی کارروائی کرنے جارہا ہے۔ ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو میں اپنے وکلا کے ہمراہ دعویٰ کیا تھا کہ 2017 میں کنول آفتاب نے اس کیساتھ شادی کی تھی۔

ویڈیو میں شمشیر بھٹی کے وکیل فہیم آفتاب نے کہا تھا کہ کنول آفتاب نے ان کے کلائنٹ کیساتھ 2017 میں نکاح کیا اور اب اس بات سے انکار کر رہی ہیں۔

کنول آفتاب کو مبینہ طورپر ایک لیگل نوٹس بھیج دیا ہے اور ہرجانے کا 10 کروڑ روپے کا دعویٰ کیا ہے ۔ لیکن اب وکیل فہیم نے حقیقت بتا دی ہے۔

موصوف کے اس دعوے پر سوشل میڈیا پر طوفا برپا ہو گیا ہے اور متعدد لوگ اسے سسستی شہرت کیلئے ایک سٹنٹ قرار دے رہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ کیا لطیفہ ہے۔

ایک صارف نے اپنے ویڈیو پیغام میں مطالبہ کیا کہ شمشیر بھٹی میں دو دن سے آپ کی ویڈیو دیکھ رہا ہوں،

اگر آپ سچے ہیں تو قرآن پاک لیں اور کیمرے کے سامنے اس پر ہاتھ رکھ کر بات کریں، ہم سب آپ کا ساتھ دیں گے ، ایسا ایسا نہیں کرسکتے تو میرے بھائی ، اس حدتک نہ جائیں۔

صارفین کی جانب سے تنقید کے بعد شمشیر بھٹی نے اپنی ایک اور ویڈیو جاری کر دی۔ ویڈیو میں شمیشیر بھٹی کا کہنا ہے کہ میری ویڈیو ان لوگوں کیلئے ہے جو کہہ رہے ہیں کہ شمشیر بھٹی اور کنول آفتاب کا نکاح نہیں ہوسکتا۔

شمشیر بھٹی نے کہا کہ ایک بات بتائیں، کیا پیسہ سب کچھ نہیں کرواتا؟ اگر حقیقت کا آپ کو علم نہیں تو منہ بند رکھیں ، بہت جلد ایسے شواہد پیش کروں گا کہ آپ لوگ خود مانیں گے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *