×

اچھے اوزاروں کا استعمال کریں۔ زندگی سنواریں

اچھے اوزار

مستریوں کو اگر آپ کام کرتا دیکھیں تو ان کے پاس مہارت کے ساتھ ساتھ اس کے لئے درکار اوزار بھی ہوتے ہیں. بہت سے مشکل مقامات یہ اوزار بہت آسان کردیتے ہیں. یہ اوزار اور اسباب جو یہ استعمال کرتے ہیں ان کی اپنی تاریخ ہوتی ہے. مستری یہ تاریخ خرید لیتے ہیں. یہ انویسٹمنٹ اور مطلوبہ تجربہ ان کو کامیاب کاریگر بنا دیتا ہے.

جیسے زنگ میں چھپے نٹ بولٹ پر مستری wd 40 کی بوتل نکال کر اسکا پانی سپرے کرتے ہیں. اور کچھ ہی دیر میں زنگ اتر رہا ہوتا ہے. 1953 میں چند امریکی لڑکوں نے ایروناٹیکس کی ایک ضرورت پوری کرنے کیلئے پانی کا نعم البدل بنآنا تھا. یعنی water displacement اور انکا 40 نمبر تجربہ کامیاب ہوا. اس لئے اسے wd 40 کہتے ہیں. انہوں نے اسے پیٹنٹ کروا لیا.

آج کسی کام کرنے والے کو زنگ ہٹانے کیلئے 39 ناکام تجربات کرنے کی ضرورت نہیں ہے. وہ wd 40 خرید لیتا ہے اور مسئلہ حل کر لیتا ہے. یہ اسباب کی دنیا ہے اور فیلڈ کے پروفیشنلز کہتے ہیں ایک برا کاریگر ہمیشہ اپنے اوزاروں tools پر الزام ڈالتا ہے. اوزار تو آپکا انتخاب ہے. غلط انتخاب کا الزام آپ کو جائے گا. اوزار کو نہیں.

ایسے ہی ایک خیالات اور نظریات کی دنیا ہے. اس کے اوزار بھی تاریخ سے مستعار لئے خیالات اور نظریات ہوتے ہیں. جو ہم آج کی ضرورت اور تعمیر کیلئے لیتے ہیں. اور پھر کچھ لوگ سارا ملبہ تاریخ پر ڈال دیتے ہیں. ایک شور اٹھتا ہے. یہ غلط ہوا وہ غلط ہو. تعمیر روک جاتی ہے تاریخ کی پگڑیوں کو میدان میں اچھالا جانا شروع ہو جاتا ہے. جیسے ان تماشوں سے ہمارا آج بدل جائے گا.؟

دیکھیں آپ کا شعور بہت قیمتی ہے. اسے اناڑی مستریوں کے سجائے تماشوں کی نظر نہ کریں. یہ آپ کو زنگ آلودہ کر دیتے ہیں. شعور کا زنگ پھر wd 40 سے بھی ختم نہیں ہوتا. وقت کی بھٹی میں یہ پکتا ہے. اور نصیب ہی ہے جو حیات کی مدت قلیل میں وہ تازگی پھر سے لوٹ کے یہ پالے . یاد رکھیں آپ کا آج آپ کے کل کی تاریخ ہے. اسے تماشا نہ بنائیں.

ریاض علی خٹک

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں