ٹوٹی ہوئی ٹانگ والا دولہا سوشل میڈیا پہ وائرل

دولہے کی شادی سے ایک دن پہلے ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ سارے انتظامات مکمل تھے تو دولہا ٹوٹی ہُوئی ٹانگ کے ساتھ بارات لے کر پہنچ گیا۔

لاک ڈاون میں نرمی اور شادی حال کھولنے کے نتائج سامنے آنے لگے ۔ سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک دولہا جس کی ٹانگ ٹوٹی ہوئی ہے اور اسے کچھ لوگ اٹھا کر گاڑی میں بٹھا رہے ہیں۔

یہ دولہا کس شہر کا ہے اور یہ واقعہ کہاں پیش آیا اس حوالے سے تاحال کوئی خبر سامنے نہیں آئی تاہم سوشل میڈیا پر لوگ اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کر کے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے دولہے کو صبر کرنا چاہئے تھا اور کچھ لوگ یہی کہہ رہے کہ اگر سارے انتظامات مکمل تھے تو شادی کرنا لازمی تھا۔ ٹانگ کا علاج تو چند دنوں میں ہو سکتا ہے لیکن اس کے والد نے شادی کے انتظامات پہ خرچے کیے تھے شادی نا کرنے کی صورت میں یہ سب ضایع ہوجاتا۔

سوشل میڈیا پر اسد اور نمرہ کی شادی کے بعد اس طرح کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی البتہ کچھ دن پہلے یہ خبر بھی کافی وائرل ہوئی تھی کہ جس میں ایک دلہن خود گاڑی ڈرائیو کر شادی حال پہنچتی ہے اور بارات میں شامل ہوجاتی ہے۔

اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے اور اگر آپ اس دولہے کے بارے میں کچھ جانتے ہیں تو ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *