لا یکلف اللہ نفساً الا وسعہا اللہ کسی نفس کو اسکی طاقت سے ذیادہ تکلیف نہیں دیتا

قرآن خوبصورت ہے نا سارے کا سارا. لیکن ایک آیت مجھے بے حد خوبصورت لگتی ہے..

 

جب جب اس آیت کو زندگی میں پورا ہوتے دیکھتی ہوں, جی چاہتا ہے اللہ پہ قربان ہو جاؤں..❤❤

 

 

لا یکلف اللہ نفساً الا وسعہا
اللہ کسی نفس کو اسکی طاقت سے ذیادہ تکلیف نہیں دیتا

 

 

اچھا جانتے ہیں, جب جب مجھے لگا, “اب نہیں”…
اب برداشت نہیں ہو گا, ہمت ٹوٹ رہی ہے, درد بڑھتا جا رہا ہے
تب کیا ہوتا ہے؟؟
وہ تکلیف فوراً ختم ہو جاتی ہے.. قسم سے, مٹ جاتی ہے, نظر نہیں آتی, یا مجھ میں اسکے برداشت کرنے کی ہمت آ جاتی ہے.. 😓
پھر ہم اتنے نا شکرے کیوں ہیں؟؟
کیوں مصیبت میں اللہ کے اس فرمان کو بھول جاتے ہیں؟؟
اسی لیے تو کہا نا اس نے!!!
قلیلاً ما تشکرون 💔💔

Riمsha

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *