سنی لیون کے متعلق حیرت انگیز انکشافات

ممبئی ( ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی ان دنوں اپنی آنے والی بولڈ فلم کو لے کرسرخیوں میں بنی ہوئی ہیں۔ یہ فلم ہے ایکتا کپورکی راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس۔ اس فلم میں سنی لیونی ہمیشہ کی طرح اس باربھی بولڈ اوتارمیں نظرآئیں گی۔ وہیں حال ہی میں اس فلم کا پوسٹربھی ریلیزہوگیا ہے۔

سنی لیونی بھلے ہی ایڈلٹ انڈسٹری چھوڑچکی ہیں لیکن بالی ووڈ میں انہیں بولڈ سین والی فلمیں ہی مل رہی ہیں۔

ایسے میں آپ کو یہ جان کرحیرانی ہوگی کہ آج راگنی ایم ایم ایس ریٹرنس جیسی بولڈ فلمیں کرنے والی سنی لیونی کبھی غیر اخلاقی فلم دیکھ کر بری طرح گھبرا گئی تھیں۔ بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے اپنے کیریئرکی شروعات بطو رپو رن اسٹارکی تھی۔ اس کیریئرمیں انہیں بہت شہرت ملی۔

وہ ٹاپ کی پو رن اسٹاربن گئی تھیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ جب انہوں نے خود پہلی بلوفلم دیکھی تھی توان کا ردعمل کیا تھا۔

سنی لیونی کی ویب سیریز کرن جیت: دی انٹولڈ اسٹوری میں اس قصے کا انکشاف کیا گیا تھا۔ ویب سیریزکے مطابق سنی لیونی نے پہلی بلوفلم اپنے بھائی اورایک دوست کے ساتھ غلطی سے دیکھ لی تھی۔

اسے دیکھنے کے بعد انہیں بہت زیادہ افسوس ہوا تھا۔ اس افسوس کو مٹانے کے لئے انہوں نے جوکیا وہ دکھاتا ہے کہ سنی لیونی ایک پو رن اسٹاربننے سے پہلے بالکل الگ سوچ رکھتی تھیں۔

بلو فلمیں دیکھنے کے بعدجب سنی لیونی کو غلطی کا احساس ہوا تووہ گرونانک دیو کی تصویرکے سامنے کھڑی ہوئیں اوراپنی غلطی کے لئے معافی مانگی۔

سنی لیونی کی زندگی اوران کے اس طرح تجربے اب تک سب سے پوشیدہ تھے، لیکن سنی لیونی کی ویب سیریزنے ان کی زندگی سے متعلق کئی کہانیاں سب کے سامنے رکھیں۔ انہیں میں سے ایک قصہ ہے کہ سنی لیونی کے بھائی پوسٹرس پرسنی لیونی کے آٹوگراف کراکرکالج میں بیچا کرتے تھے۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *