حقیقی تبدیلی کیسے ممکن ہے۔ جانئیے

حقیقی تبدیلی

جب آپ کسی دکان پر جا کر کہتے ہیں. بھائی ایک صابن دے دو. یا ٹوتھ پیسٹ دے دو. دکاندار آپ سے فوری پوچھتا ہے کونسا صابن یا ٹوتھ پیسٹ؟ دکاندار کے پاس صابن بھی ہیں اور ٹوتھ پیسٹ بھی لیکن یہ اپنے برانڈز کے نام سے پہچانیں جاتے ہیں.

ہر برانڈ ایک کہانی ہے. ہماری کاروباری دنیا میں کہا جاتا ہے. ہر برانڈ کو ایک کہانی کی ضرورت ہے. اور ہر کہانی کو ایک برانڈ کی ضرورت ہے. وہ جو اس کہانی کو سچ کر کے بھی دکھائے. یہ معیار اور مستقل مزاجی کی ان تھک محنت کا نام ہے.

دنیا کے سات ارب انسانوں میں آپ منفرد ہیں. بظاہر ایک جیسے انسانوں میں آپ کی شکل آپ کی کہانی سب کچھ دوسروں سے الگ ہوگی. آپ کا نام آپ کا برانڈ ہے. روزانہ اپنے برانڈ کی نوک پلک سنوارنا مستقل مزاجی سے اسے بہتر سے بہترین کی طرف لے جانا آپ کی ہی ذمہ داری ہے. ہم اپنے برانڈ کو کیسے بہتر بنا سکتے ہیں.؟

جاگتی آنکھوں کے مراقبہ کے ساتھ. یعنی آپ اپنی زندگی کے حقیقت حال میں جینا سیکھیں. ماضی کی زنجیریں اور مستقبل کی غیر حقیقت پذیر تعبیروں میں نہیں زمانہ حال میں جئیں. اپنی کہانی کو سچ ثابت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے. اس لئے اپنی ذمہ داری کو سچ پر اور سادہ رکھیں. آپ کا برانڈ دنیا کو کیسا نظر آرہا ہے.؟ اس کیلئے اپنے ہی موبائل-فون سے کسی دوست کے ذریعے اپنے چلنے پھرنے اپنی بول چال نشست برخاست کی ویڈیوز بنائیں. آپ دیکھیں تو دنیا کو آپ کیسے نظر آرہے ہیں.

یقین کریں آپ کو بہت کچھ ایسا ملے گا جسے آپ بدل دینا چاہیں گے. اسی تبدیلی کو محنت کہتے ہیں. اور اس محنت کی مستقل مزاجی کامیابی کہلاتی ہے.

ریاض علی خٹک

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

One response to “حقیقی تبدیلی کیسے ممکن ہے۔ جانئیے”

  1. Amir alam says:

    Amir alam poor man im the vilage

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *