بالی وڈ فلم سڑک ٹو کے لیے پاکستانی گانا چرا لیا گیا

بھارتی فلم ‘سڑک ٹو‘ کے لیے پاکستانی گیت چرا لیا گیا

’ربا ہو‘ کے نام سے میں نے یہ گیت 2011ء میں دوست کے لیے پروڈیوس کیا تھا، پاکستانی پروڈیوسر شیزان سلیم

کراچی: بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی آنے والی فلم ’سڑک ٹو‘ کے پاکستانی گیت چرالیا گیا۔

سنجے دت اور پوجا بھٹ کی ماضی کی مشہور فلم ’سڑک‘ کے سیکوئل ’سڑک ٹو‘ کا آفیشل ٹریلر چند روز قبل ریلیز کیا گیا ہے جس میں اس بار پوجا بھٹ کی جگہ مرکزی کردار اُن کی چھوٹی بہن عالیہ بھٹ اور اداکارہ ادتیہ رائے کپور ادا کر رہے ہیں۔

بھارتی فلم ساز مہیش بھٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ سڑک ٹو ‘ کے ٹریلر کی آفیشل ویڈیو میں جو گیت شامل کیا گیا وہ پاکستانی پروڈیوسر کا نکلا ہے۔

شیزان سلیم نے ٹویٹر پر اپنے چرائے جانے والے گیت اور میوزک کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے ابتداء میں ’’سڑک ٹو‘‘ کا گیت ’’عشق کمال‘‘ دکھایا جس کے بعد انہوں نے اپنے گانے کی ویڈیو اور تاریخ بھی بتائی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس گیت کی بھارتی فلم نے کاپی کی ہے ’ربا ہو‘ کے نام سے میں نے یہ گیت 2011ء میں دوست کے لیے پروڈیوس کیا تھا۔

پاکستانی فلم ساز نے یہ بھی کہا کہ اُن کے گانے کے نہ صرف بول چرائے گئے بلکہ میوزک بھی چرائی گئی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اس بارے میں کیا کہتی ہے؟

واضح رہے کہ فاکس اسٹار کے بینر تلے بننے والی فلم ’سڑک ٹو‘ 10 جولائی کو ریلیز ہونی تھی تاہم اب یہ فلم رواں ماہ 28 اگست کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد چوری شدہ گانا فلم سے ہٹایا جائے گا یا نہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *