اسے کہتے ہیں سچا اور پکا دوست:چین نےسعودی عرب کو قرضے کی واپسی کے بعد پاکستان کو فوری ایک ارب ڈالرز دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چین نے حقیقی دوست ہونے کا فرض ادا کر دیا، سعودی عرب کو قرضے کی واپسی کے بعد پاکستان کو فوری ایک ارب ڈالرز دے دیے، چین کی جانب سے رقم فراہمی کی وجہ سے ملکی زرمبادلہ ذخائر میں کمی نہ ہوئی، پاکستان کے مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز

کی سطح پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ روز ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیا تھا۔بتایا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔

تاہم اس موقع پر چین نے آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کر دی ہے۔ سعودی عرب کو ایک ارب ڈالرز کی ادائیگی کے بعد اس اقدام کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔چین کی جانب سے ایک ارب ڈالرز فراہم کیے جانے سے پاکستان کے زرمبالہ ذخائر میں کمی نہیں ہوئی۔

بلکہ گزشتہ روز بتایا گیا کہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب کو قرضہ واپس کیے جانے کے باوجود پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 65 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سرکاری ذخائر کی مالیت 12 ارب 54 کروڑ 22 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جبکہ مجموعی ذخائر 19 ارب 56 کروڑ 29 لاکھ ڈالرز کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *