مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے تیاریاں

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے تیاریاں


شیئر کریں:

مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کے لیے تیاریاں
سعودی عرب میں مسجد الحرام انتظامیہ نے عمرہ زائرین اور نماز کے لیے مسجد الحرام آنے والوں کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے عارضی بندش کے بعد مسجد الحرام انتظامیہ نے چار اکتوبر سے مرحلہ وار عمرے کو بحال کرنے کے لئے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام میں تھرمل کیمرے جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کر دیئے گئے ہیں، کوئی ایسا زائر اس کے سامنے سے گزرے گا جس کا درجہ حرارت حد سے زیادہ ہوگا تو یہ فورا ہی الارم سے مطلع کر دے گا، جس کے بعد موقع پر موجود انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ شخص کے حوالے سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں گے تاکہ کسی بھی زائر کو وائرس نہ لگے۔ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے ماسک پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ زائرین کے لئے ماسک کی پابندی لازمی ہو گی۔ یہ اقدامات کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور زائرین کی صحت و سلامتی کی خاطر کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہ کہ عمرہ کی اجازت سے قبل خانہ کعبہ کو سینیٹائز کرنے کے کام میں بھی اہم حصہ ہے۔

 

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *