جشن آزادی تصویری مقابلہ ۔ موبائل فوٹوگرافی

یوم آزادی
جشن آزادی

جشن آزادی تصویری مقابلہ ( موبائل فوٹوگرافی )

یوم آزادی کے موقع موبائل فوٹوگرافی کا تصوری مقابلہ

نوٹ : مقابلے کا وقت ختم ہوچکا ہے اس لیے زحمت نہ کریں۔

اس مقابلے کا مقصد فوٹوگرافی کا شوق رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی اور اپنے ملک کی خوبصورتی کو اجاگر کرنا ہے۔
ہر فن کار اپنے فن کے ذریعے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہے۔اس طرح فوٹوگرافر اپنے جذبات کو تصاویر سے بیان کرتے ہیں۔
آپ ہر قسم کی تصویریں بھیج سکتے ہیں چاہے لینڈ سکیپ ہوں یا پورٹریٹ۔ چاہے کسی عمارت کی تصویر ہو یا کسی خوبصورت منظر کی۔ چاہے کوئی خوبصورت پھول ہو یا کسی جانور کی تصویر نیز قدرت کی رنگینیوں کو اپنے کیمرے میں قید کر کے ہمیں ارسال کریں۔ تصویر میں کوئی احساس ہو کوئی جذبہ کوئی اشارہ کوئی تاثر ہونا لازمی ہے۔ محض سیلفیاں بھیجنے سے گریز کریں۔
اس کے علاوہ اگر آپ دس اگست تک کوئی پودا لگا کر اس کی تصویر بھیجنا چاہیں تو آم کے آم گٹھلیوں کے بھی دام یعنی مقابلے کا مقابلہ ثواب کا ثواب۔

انعامات

معروف فوٹوگرافر عامر مغل صاحب لکھتے ہیں ’’انعام" کی قیمت اہم نہیں ہوتی بلکہ اہمیت جیت کی ہوتی ہے۔ کامیابی کا احساس sense of achievement آپ کے اندر اعتماد پیدا کرتا ہے۔ یہ اعتماد ہی اصل انعام ہوتا ہے آپ دوست اس بات پر فوکس کریں۔
کوئی بھی مقابلہ بغیر انعام کے مقابلہ نہیں کہلا سکتا چاہے وہ شاباش کی تھپکی ہی کو نہ ہو۔

فی الحال انعام کی رقم کچھ یوں ہے۔ اگر اس بار بھی سپانسرز مل گئے تو رقم بڑھائی جا سکتی ہے۔
پہلی پوزیشن 1200 روپے
دوسری پوزیشن 800 روپے
تیسری پوزیشن 400 روپے

 

شرائط و ضوابط

مقابلہ صرف موبائل فوٹو گرافی کا ہوگا. ڈیجیٹل کیم یا ڈی ایس ایل آر وغیرہ کی فوٹوگرافی اس میں شامل نہیں ہو گی۔

موبائل کیمرے سے لی گئی دو تصویریں بھیجنی ہوگی۔

تصویر میں ایڈٹنگ کی جا سکتی ہے مگر ترمیم شدہ تصویر اور اصل تصویر دونوں بھیجنے ہوں گے۔ اس حساب سے آپ کو چار تصویریں بھیجنی ہوں گی یعنی پہلی تصویر ترمیم شدہ اور اوریجنل تصویر۔ دوسری تصویر بھی ترمیم شدہ اور اوریجنل دونوں بھیجنے ہوں گے تاکہ ہمیں اندازہ ہو کہ کس حد تک ایڈیٹنگ کی گئی ہے۔

تصویر کی ملکیت کا ثبوت دینا لازمی ہوگا۔

تکنینکی ویریفیکشن سے ہٹ کے تصویر کی ملکیت کے لئیے کوئی اور طریقہ کار بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔

تصویر کا معیار لائیکس یا پبلک ووٹنگ نہیں ہو گا۔

تصویر بھیجنے کا طریقہ

فیس بک پہ تصویر بھیجنے سے تصویر کی کوالٹی خراب ہوتی ہے اور تصویر کی تفصیلات جاننا مشکل ہوجاتا ہے۔

اس لیے تصویر بھیجنے کے لیے آپ نیچے دیے گئے فارم کو پر کریں۔
فارم کے پہلے خانے میں اپنا نام ، دوسرے خانے میں ای میل ایڈریس۔ اس کے بعد پہلی تصویر اپلوڈ کریں۔ اس کے نیچے اسی تصویر کا اوریجنل ورژن اپلوڈ کریں۔ اس کے بعد دوسری تصویر اور اس کا اوریجنل ورژن اپلوڈ کریں۔
اگر آپ نے تصویر میں کوئی ایڈیٹنگ نہیں کی تو صرف اوریجنل ورژن اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد نیچے دیے گئے خانے میں اپنے تصاویر کی تفصیلات ، لوکیشن اور موبائل فون کا نام لکھنے کے ساتھ ساتھ اپنے شہر کا نام بھی ضرور لکھیں۔
یاد رہے موبائل فون کا نام ضرور لکھنا ہے کہ تصویر کس فون سے لی گئی ہے ویریفیکیشن کے وقت اگر موبائل فون کا نام میچ نہیں ہوا تو اس تصویر کو مقابلے سے باہر کیا جائے گا۔

نوٹ : اس فارم کو پر کرنے میں مشکلات پیش آئیں تو کسی اور براؤزر سے کوشش کریں یا اس ای میل ایڈریس پہ تصاویر اور اپنا نام پتہ معہ دیگر تفصیلات بھیج سکتے ہیں۔

مقابلہ ختم۔  فارم ہٹا لیا گیا ہے نئے مقابلوں کے لیے اس ویب سائٹ کو کوسبسکرائب کریں۔

نتائج کا اعلان کچھ ہی دنوں میں ہمارے فیس بک پیج پہ کیا جائے گا۔

دوستوں سے شیئر کریں