×

دُبئی واپسی کے لیے انٹری پرمٹ کی شرط بحال کر دی گئی

دُبئی واپسی کے لیے انٹری پرمٹ کی شرط بحال کر دی گئی

حکام کے مطابق انٹری پرمٹ کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے، انٹری پرمٹ لینا ہو گا

 

دُبئی(۔15 اگست 2020ء) پاکستان سے دُبئی جانے کے منتظر ویزہ ہولڈرز پریشان ہیں کہ کیا دُبئی کے لیے انٹری پرمٹ لینا ہو گا یا اس شرط کو ختم کر دیا گیا ہے۔

 

کیونکہ ایئر لائنز کی جانب سے انہیں کہا گیا ہے کہ انٹری پرمٹ کے بغیردُبئی کے لیے ٹکٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے سے اہم وضاحت کر دی گئی ہے۔

 

 

 

ایمریٹس، اتحاد ا ور فلائی دُبئی کے مطابق دُبئی کی حکومت نے بُدھ کے روز انٹری پرمٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم اب انہوں نے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

 

 

دُبئی آنے والے تمام مسافروں کو سفر سے قبل انٹری پرمٹ حاصل کرنا ہوگا۔ کوئی ایئر لائنز انٹری پرمٹ کے بغیر ٹکٹ جاری نہیں کرے گی۔

 

دُبئی کے ویزہ ہولڈرز کو واپس آنے سے پہلے GDRFA کا انٹری پرمٹ (اجازت نامہ) حاصل کرنا ہو گا۔

 

ایئر لائنز کا کہنا ہے کہ ”دُبئی کے حکام نے ICA اور GDRFAکے اجازت نامے کی جو شرط ختم کر دی تھی، اب یہ شرط دوبارہ عائد کر دی گئی ہے۔

 

دُبئی کے رہائشی ویزہ رکھنے والوں کو واپس دُبئی آنے کے لیے GDRFA سے اجازت نامہ (انٹری پرمٹ) حاصل کرنا ہوگا۔

 

 

“ دُبئی پہنچنے والے مسافروں کو دُبئی سمارٹ ایپ لازمی ڈاؤن لوڈ کرنی ہو گی۔

 

جبکہ اتحاد ایئرویز اور ایئر عربیہ کے مطابق ابوظبی اور شارجہ واپس آنے کے لیے ICA کا اجازت نامہ درکار نہیں ہے۔

 

صرف ٹکٹس کی بکنگ کروانے سے پہلے ویزہ ہولڈرز کو ویب سائٹ uaeentry.ica.gov.ae پر جا کر اپنے پاسپورٹ کے کوائف اور اماراتی آئی ڈی کا اندراج کرنا ہو گا جس کی فوری طور پر تصدیق ہو جانے کی صورت میں وہ امارات کا جلد از جلد سفر کر سکتے ہیں

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں