کورونا کی چھٹی : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے قوم کو زبردست خوشخبری سنا دی

راولپنڈی ( ویب ڈیسک )آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہےکہ کورونا کیخلاف کامیابی قومی ردعمل

سےسےممکن ہوئی، NCOCنے وسائل کا بہترین استعمال کیا،انسداد پولیو مہم پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہے، دوسری جانب بل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستانکی کامیابی کو سراہا۔

 

 

تفصیلات کےمطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی

ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان کورونا سے نمٹنے کی حکمت عملی اور انسداد پولیو مہم کی بحالی پرگفتگو ہوئی جب کہ کورونا کے دوران پولیو مہم مؤثر انداز میں چلانےکیلئے محفوظ آغاز اورکوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

آئیایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے وسائل کی کمی کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو بھی سراہا۔

 

 

آئیایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کی انسداد پولیو مہم میں کوششیں قابل تعریف ہیں، پاک فوج نے ہرجگہ انسداد پولیو مہم کی رسائی یقینی بنائی، انسداد پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔

 

 

اسموقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نےکہا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی کاز ہے اور پاکستان کو پولیو فری بنانے کی قومی کوشش کا حصہ ہے، این سی او سی کے ذریعے دستیاب وسائل کا صحیح استعمال کیا گیا۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *