کویت سے پانچ لاکھ 30 ہزار غیرملکیوں کی بیدخلی کا فیصلہ

کویت سے پانچ لاکھ 30 ہزار غیرملکیوں کی
کویت نے آبادی کا توازن ٹھیک کرنے کے لیے 5 لاکھ 30 ہزار غیرملکیوں کو سبکدوش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکمت عملی تیار کرلی گئی اس پر عمل درآمد جلد کیا جائے گا۔
کویتی خبررساں ادارے کونا کے مطابق وزیر سماجی و اقتصادی امور مریم العقیل نے پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے دوران آبادی میں توازن کی اصلاح سکیم کا جائزہ لیا ہے۔
کویتی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کی شروعات غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی بے دخلی سے کی جائےگی۔ اس کے تحت ایک لاکھ 20 ہزار تارکین کو کویت سے رخصت کیا جائے گا۔ 60 برس سے زیادہ عمر والے کارکنان اور لاعلاج امراض میں مبتلا غیرملکیوں کی بھی چھٹی کی جائے گی۔ھ ان کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ حکومت کویت نے اس حوالے سے ایک فیصلہ یہ بھی کیا ہے کہ ناخواندہ کارکنان یا معمولی تعلیم یافتہ غیرملکیوں سے بھی چھٹکارا حاصل کیا جائے گا۔ ان کی تعداد 90 ہزار سے زیادہ ہے۔ کویتی وزیر سماجی و اقتصادی امور مریم العقیل نے بتایا کہ کویتی آبادی میں حالیہ پندرہ برسو ں کے دوران غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ مقامی شہریوں کی شرح پیدائش 55 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ پندرہ برس کے دوران تارکین وطن کی تعداد میں سو فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مریم العقیل نے سرکاری اور نجی اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایک لاکھ 60 ہزار اسامیوں پر غیرملکیوں کی جگہ مقامی شہریوں کا تقرر کریں۔

یہاں کلک کر کے شیئر کریں

Articles You May Like

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *